مال مویشی کے کاروبار میں سب سے زیادہ منافع کس کام میں ہے؟

ڈیری فارمنگ ہی صرف منافع کمانے کا واحد کام نہیں ہے مویشوں کے کام میں اس کیے علاوہ بھی بہت سے کام ہیں جن میں فارمر اچھا منافع کمارہے ہیں

dairy farming pakistan

مویشوں کے کاروبار میں سب سے زیادہ منافع کون کماتا ہے۔

جانوروں کا پیوپار کرنے والے

آپ کو یہ بات جان کر شاید حیرانی ہوگی ۔ مویشوں کے کام میں سب سے زیادہ جو لوگ منافع کماتے ہیں وہ پیوپاری حضرات ہیں۔ کسان ایک جانور کو سال بھر پال کر 35 سے 50 ہزار منافع کماتے ہیں لیکن اسی جانور سے پیوپاری چند دن میں 5 سے 15 ہزار منافع کمالیتا ہے۔اس کام میں بہت زیادہ نقصان کا خطرہ رہتا ہے نہ تجربہ کاری یا ادھار کی وجہ سے پہت سے پیوپاری کا دیوالیہ نکل چکا ہے۔ اس کام میں تیار جانور یعنی جو جانور پچہ دینے کے قریب ہو۔ یا پچہ دے چکا ہو۔ اس کے علاوہ گوشت والے جانور اور کنج جانوروں کی خریدو و فروخت شامل ہے۔اس کام میں منافع کی شرح اور نقصان کا ایک اندازہ اس جدول میں دیا گیا ہے۔ ضروری نہیں اتنا ہی منافع ہو اس میں مختلف عوامل شامل ہوتے ہیں

جانور کی قسم

منافع کا امکان

نقصآن کا اندیشہ

توکڑ جانور

60٪

40٪

حاملہ جانور

25٪

75٪

کنج چھوٹی یا کٹی

85٪

15٪

بچھڑیاں

75٪

25٪

کٹوں میں

90٪

10٪

پچھڑوں میں

75٪

25٪

ونڈا یا چارہ پیچنے والے

دوسرے نمبر جو لوگ مویشوں کے کام میں منافع کمارہے ہیں وہ ونڈا اور چارہ پیچنے والے ہیں۔ جانوروں کی پیداوار کا تقریبا 60 فیصد خوراک پر خرچ آتا ہے ۔ آپ نے اکثر یہ دیکھا ہو گا کھل اور چوکر کی قیمتوں میں زخیرہ اندوز من مانا اضافہ کردیتا ہوں۔ توڑی کی سیزن میں 200 سے250 ریٹ ہوتا ہے بعد میں یہی 400 سے 600 روپے من پینچ جاتا ہے۔ونڈا تیار کرنے والے خام مال خرید لیتے ہیں سیزن میں جو جب اجناس سستی ہوتی ہیں ۔بعد میں اچھا منافع کما لیتے ہیں۔

مویشی تیار کر کے پیچنا

تیسرے نمبر جو لوگ اس کام میں منافع کما رہے ہیں وہ لوگ ہیں جو گاے بھینس کو کراس کروا کر جانور کو تیار کر کے پیچتے ہیں اس کام میں اچھا منافع ہے اگر جانور 15جنوری سے مئی تک تیار ہو تو اچھا منافع مل جاتا ہے،آف سیزن میں یہ کام خسارے میں جاتا ہے۔ ٹھیک جانور کا اتخاب بھی خاص اہیمیت رکھتا ہے۔

قربانی کیلے جانور فربہ کرنا

چوتھے نمبر جو لوگ منافع کما رہیں قربانی کئلے جانور فربہ کرکے پیچنا بھی ایک اچھا منافع بخش کام ہے لیکن اس کام میں منافع نقصان 50 50 رہتا ہے بعض دفعہ تو فارمر اچھا منافع کمالیتے ہیں بعض دفعہ نقصآن ہوجاتا ہے۔کراچی کےفارمر اچھا منافعہ کمالیتے ہیں کیونکہ وہاں ڈیمانڈ زیادہ ہوتی ہے،

ڈیری فارمنگ سے

پانچویں نمبر پر لوگ جو سب زیادہ پسند کرتے ہیں وہ ڈیری فارمنگ ۔ جن علاقوں میں دودھ کا ریٹ اچھا ہوتو وہاں تو یہ منافع بخش ہے لیکن جن علاقوں میں دودھ کا ریٹ کم ہے وہاں فارم خسارے میں جاتا ہے۔چارے کی دستیابی سے بھی فرق پڑتا ہے ۔اگر اپنے کھیتوں کا چارہ دستیاب ہو،ریٹ کم بھی ہوتو فارم منافع کما لیتا ہے۔

فیڈلاٹ کرنے والے

چھٹے نمبر پر فیڈ لاٹ کے کام میں منافع تقریبا ایک جیسا رہتا ہے۔ 6 سے 10 ہزار تک اس کام کو اگر بہتر انداز سے کیا جاے تو منافع میں اضافہ ممکن ہے۔ لیکن خوراک پر زیادہ خرچ آنے کی وجہ سے منافع کم رہتا ہے۔

بریڈنگ فارم

ساتویں نمبر پر بعض لوگ اپنے گھر کی نسل تیار کرکے اچھی کوالٹی کے جانور پیچتے ہیں مثلا برہمن داجل اور نوکرا پچھڑا وغیرہ اور بعض لوگ نیلی اور ساہیوال گاے کی خاص نسل تیار کر کے پیچتے ہیں جس کی اچھی قعیمت وصول کرتے ہیں۔ لیکن کام میں بہت زیادہ وقت اور وسائیل کی ضرورت ہوتی ہے۔

انشااللہ اگلی پوسٹ رپیٹ بریڈرز جانور کا بار بار ہیٹ میں آنا پر کروں گا۔

886 Views