How to increase milk production


اپنے جانوروں کا دودھ کیسے بڑھائیں۔۔؟؟؟دودھ بڑھانے کے اہم دیسی نسخے

.

اپنے جانوروں کا دودھ کیسے بڑھائیں۔۔؟؟؟

 
غذائی ضروریات میں مناسب حد تک تبدیلی اور جانور کو اسکی ضروریات کے مطابق خوراک مہیا کرنے پر ہی جانور کے دودھ کی پیداوار کا انحصار ہے۔
ونڈے اور خوراک کے ساتھ صرف تین چیزوں کا اضافہ جانور کی دودھ کی پیداوار میں اضافے کا باعث بنتا ہے ان تینوں چیزوں کو کچھ عرصہ کچھ جانوروں کو کھلا کر انکا مشاہدہ کرنے سے یہ بات ثابت ہوئی ہے۔
 
1- سونف Aniseed: ایک کلو
2- شتاور/مارچوب Asparagus: ایک کلو
3- سونٹھ/سوکھا ادرک Dried Ginger: آدھا کلو
ان تینوں چیزوں کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں اور روز صبح شام ونڈے یا کھل پر 50-75 گرام ڈال کر جانور کو کھلائیں انشاءاللہ کچھ ہی دنوں میں دودھ کی پیداوار میں نمایاں اضافہ نظر آئے گا۔
 
فواٸد:-
1- سونف Aniseed:
آئرن %31، کاپر %78۔6، میگانیز %70۔6، کیلشیم %30۔4 اور فاسفورس %14۔4 ان سب منرلز کی موجودگی کے ساتھ سونف جانور کے میٹابولزم کو تیز کرتی ہے، نظام انہظام کو صحیح رکھتی ہے، بھوک میں اضافہ، پیٹ کے درد اور گیس سے محفوظ رکھتی ہے، بیماری پھیلانے والے بیکٹیریا کو بڑھنے سے روکتی ہے، اعصابی نظام کو مضبوط کرتی ہے، خون میں موجود سرخ زرات کو بڑھاتی ہے، جانور کے بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ زیادہ دفعہ بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت پیدا کرتی ہے۔
 
2- مارچوب/شتاور Asparagus:
وٹامن کے %92۔37، وٹامن بی9 %50۔37، کاپر %56۔16، وٹامن بی1 %17۔12 اور آئرن %15۔10 کی موجودگی کے ساتھ یہ میمری گلینڈ کے فنکشن میں بہتری، وقت پر ہیٹ میں لانے، کمزوری کو ختم کرنے، بچہ پیدا کرنے کے سسٹم میں بہتری پیدا کرنے، قوت مدافعت میں اضافے، جسم میں انرجی پیدا کرنے، ہارمونز سسٹم کو بیلنس کرنے حمل گرنے سے بچانے اور ہڈیوں کی بیماریوں سے حفاظت کیلیے بہت کارگر ہے۔
 
3- سونٹھ/ سوکھا ادرک Dried Ginger:
کاربوہائیڈریٹس %86۔17، پروٹین%57۔3، سوڈیم %14 آئرن %15۔1، وٹامن سی%7۔7، پوٹاشیم %33، کے علاوہ میگنیز، فاسفورس،زنک، وٹامن بی6 کی بھی خاطر خواہ مقدار اس عام سی نظر آنے والی چیز میں موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے جانور کی بھوک بڑھتی ہے اور خوراک اچھی طرح ہضم ہوتی ہے سونڈ پروٹین وغیرہ کو بھی جسم کا حصہ بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
 
نوٹ: ان ساری چیزوں کا اثر اس وقت زیادہ بہتر انداز میں نظر آتا ہے جب وقت پر جانوروں کی اندرونی و بیرونی ڈیورمنگ اور ویکسین بھی ہوتی رہے اور انکے چارے اور ونڈے پر بھی توجہ مرکوز رکھی جائے.
 
Writer Imran Shahzad follow him on Facebook
https://web.facebook.com/Imran.Shahzad001/
 
Imran Shahzad
843 Views

Comments