گورنمنٹ فارم کھیری مورت فتح جنگ
کسی زمانے میں دس سے پندرہ سال پہلے یہ فارم بہت جوبن پہ تھا سرسبز گنجان پہاڑ کے سائے میں گزرتی سڑک کے دونوں جانب ریڈ سندھی ، ساہیوال اور چولستانی نسل کی لاتعداد گائیں چرائی کرتی بہت بھلی لگتی تھیں-ویڈیو میں فارم کے ایریا کے والی جگہ ہے ایک طرف فارم کے کھیت ہیں دوسری طرف گھوڑوں اور بکریوں والا فارم کا سیکشن ہے جو کہ اب مکمل طور پر ویران پڑا ہے-
بکریاں ، بھیڑیں ، اونٹ ،بھینسیں اور گھوڑوں کے فارم بھی تھے لیکن اب یہ گورنمنٹ فارم ویران پڑا ہے اب صرف اس فارم پر دھنی نسل کے اوپر کام کیا جا رہا یے لیکن باقی اداروں کی طرح لائیو سٹاک کا بھی برا حال بس فارمیلٹی پوری ہوتی ہے ہر جگہ کام میں لگن جذبہ نہیں -
کچھ اچھی گائیں بھی ہیں لیکن اس فارم سے زیادہ اچھی اور پیورٹی لوکل بریڑر کے پاس ہے-
دھنی کے ساتھ ساتھ کچھ چولستانی اور فریزن کراس بھی فارم پر موجود تھیں -
سرکاری لائیو سٹاک فارم پر فارنر کراس بریڈ رکھنے کا مقصد سمجھ سے بالاتر ہے ۔ جو فارم اپنی لوکل بریڈ پر تحقیق اور انکی بہتر افزائش نسل پر کام کرنے کے لیے بنائے گئے تھے ان پر کئی سالوں بعد بھی اتنی امپرومنٹ نہیں لائی جا سکی کہ لوکل بریڈ سے زیادہ دودھ حاصل کیا جا سکے اور اس کو منافع بخش بنایا جا سکے ۔

image