بریڈنگ بُل کا انتخاب

میں جو بھی لکھوں گا یہ وقاص گجر بھائی اور عثمان چیمہ بھائی کی زندگی کا ذاتی نچوڑ ہے سب سے پہلے عثمان چیمہ صاحب کا تعارف کروا دوں پاکستان کے ایک مشہور گهرانے سے تعلق ہے حال ہی میں ان کے بُل نے پتوکی میلے میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کی تھی جانوروں سے پیار انکو جنون کی حد تک ہے ان کا شمار پاکستان کے ٹاپ بریڈرز میں ہوتا ہے اللہ تعالٰی نے ان کو بہت عقل و فہم سے نوازا ہے اسی طرح وقاص گجر صاحب بهی بہت بڑے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جو کے پاکستان کے ٹاپ بریڈرز میں شمار ہوتے ہیں وقاص گجر بھائی بهی اپنے بڑوں کے نقشے قدم پر چل رہے ہیں اللہ تعالٰی نے ان کو بھی بہت عقل و فہم سے نوازا ہے جانوروں سے عشق ان کے خون میں شامل ہے آج کل ایک بُل 1022جس کا سیمنز بہت مشہور ہے اس بُل کی ماں پتوکی میلے میں دودھ کے مقابلے کی ونر تهی یہ وقاص گجر صاحب کے گهر کی ہی بریڈ ہے

اسی طرح پاکستان کے کچھ جانے پہچانے نام جو ٹاپ بریڈرز میں شمار ہوتے ہیں حاجی افتخار احمد صاحب ڈاکٹر فرخ بشیر بھٹی صاحب ان تمام بھائیوں کے پاس بھی بہت اعلیٰ نسل کے بُل اور بھینسیں موجود ہیں یہ سب احباب بهی بریڈ کو مزید بہتر سے بہترین بنانے پر دن رات محنت کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ ان سب بھائیوں کو کامیاب کرے
ان سب احباب کے بریڈرز کی تصویریں بمعہ بچے اور 1022 بُل کی ماں کی تصویر
پوسٹ میں ڈال دی گئی ہے یہ تصویریں دیکھنے کا مقصد کسی کو نیچا دیکهنا یا کسی کی دل آزاری کرنا نہیں مقصد شوق کو اُجاگر کرنا ہے
......
اب آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف آپ نے بُل کون سا لینا ہے

آپ منڈی جاتے آپ کو ایک موٹا تازہ بُل بہت پسند آتا ہے آپ خرید کر فارم پر لے آتے ہیں آپ کے پاس بہت اعلیٰ نسل کی بھینس اور اس کی کٹی کهڑی ہے جس کی ماں کا دودھ ریکارڈ بہت اچھا ہے اسی وجہ سے پچھلے تین سالوں سے اس جہوٹی کی دیکھ بھال کر رہے تھے وہ جہوٹی ہیٹ میں آتی ہے اور اس کو جو نیا بُل خرید کر لائے ہیں اس سے کراس کروا لیتے ہیں 10 مہینے بعد جہوٹی بچہ دیتی ہے اور مالک کے فضل سے پهر کٹی ہی دیتی ہے پهر آپ اس کی بچی کو تین سال سنبھالتے ہیں اور اُسی بُل سے کراس کرواتے ہیں جب پہلن جہوٹی کا دودھ نکلنے بیٹھتے ہیں وہ دودھ دیتی ہے بچے کو چھوڑ تین کلو آپ پریشان ہو جاتے ہیں اس کی ماں کا ریکارڈ اچھا تھا نانی کا ریکارڈ بہت ہی اچھا تھا اتنے سالوں سے اس نسل کی دیکھ بھال بھی کر رہا ہو آخر کمی کدهر رہ گئی جو پہلن جہوٹی اتنا کم دودھ دے رہی ہے آپ کی پچھلے سات سالوں کی ساری محنت ضائع ہو گئی کیونکہ آپ تو نسل اور دودھ کی بہتر پیداوار پر کام کر رہے تھے اسی پریشانی کے عالم میں آپ کسی بڑے سے مشورہ کرنے چلے جاتے ہیں اُنہیں سارا قصہ بیان کرتے ہیں اور وہ آپ سے چند سوالات پوچهتے ہیں جس بُل سے جہوٹی کو کراس کروایا تها اُس کی ماں کا نانی دادی کا دودھ ریکارڈ کیا ہے اُس کی ماں کو کوئی بیماری تو نہیں تھی مثلاً ساڑو زہرباد پیچها تو نہیں مارتی تهی آپ لاجواب ہو جاتے ہیں کیونکہ آپ نے تو منڈی سے گوشت کا پہاڑ خریدا تھا آپ کے پاس بُل کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں
آپ کی اتنے سالوں کی محنت ضائع ہونے کا سبب وہ ہی بُل تها کیونکہ وہ بس گوشت کا پہاڑ تها نسلی نہیں

جن بابا جی کے ساتھ آپ مشورہ کر رہے ہیں وہ آپ کو دلاسہ دیتے ہیں اور بریڈنگ بُل کا انتخاب کس طرح کرنا ہے نہایت ہی مفید معلومات دیتے ہیں تا کہ اگلی مرتبہ آپ کی محنت ضائع نا ہو اور آپ اچھے بُل کا انتخاب کر سکیں
(1)

بُل کی ماں کے دودھ کا ریکارڈ

(2)

اس کو کوئی بیماری نا ہو مثلاً ساڑو زہرباد پیچها مارنا یا کوئی بھی اسی طرح کی اور بیماری

( 3 )

دودھ کا ڈکا لگا کر چیک کریں بارہ چوبیس اور چھتیس گھنٹے کا دورانیہ دے کر چیک کریں ڈکا لگنے کی صورت میں حوانے پر سوزش ساڑو تو نہیں کرتی
(4)

بُل کی نانی دادی کا دودھ ریکارڈ اور اوپر بتائی گئی سب بیماریوں سے محفوظ تهی

(5 )

جو بُل آپ نے سلیکٹ کرنا ہے اس کی ماں 16پلس دودھ دینے
والی ہو

(6)

بُل خوبصورتی کے لحاظ سے بھی پورا اترتا ہو آنکھ سینگ ماتھا گول ٹانگیں پوٹها چال ڈهال ہر ہر معیار پر تول کر بریڈر سلیکٹ کریں کیونکہ آنے والی نسلوں کا معاملہ ہے

(7 )

بهینس کا حوانہ برابر تهن لمبے نا ہو
یہ سب نشانیاں دیکھ کر بریڈر سلیکٹ کر لیں

چهوٹے فارمرز جن کے پاس آٹھ سے دس بھینسوں کا فارم ہے چهوٹے لیول کا کام ہے وہ بُل کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتے (بات مجورٹی کی ہو رہی ہے) اور وہ ہوم بریڈ بهی تیار کرنا چاہتے ہیں بھینسیں تو اُن کے پاس اچھی دودھ دینے والی ہیں پر بُل نہیں ہے....
بهینس کراس کروانے سے پہلے اپنے علاقے میں بُل کی تحقیق کر لیا کریں اوپر بڑی تفصیل کے ساتھ لکھ دیا گیا ہے یا پھر دوسرا طریقہ گورنمنٹ سے تصدیق شدہ سیمنز رکهوا دے جو بریڈ بہتر بنانے کے لئیے موجود حالات میں بیسٹ آپشن ہے
جن فارمرز کے پاس 20 یا 20 سے زیادہ جانور ہیں اُنہیں بُل لازمی رکهنا چاہیے اس کے دو فوائد ہیں بهینس ہیٹ پر جلدی آتی ہے اور دوسرا ہوم بریڈ بھائیوں سال یا چھ مہینے بعد منڈی سے جانور لیکر آنے سے بہتر ہے اپنے گھر کی بریڈ تیار کریں بریڈ تیار کرنے کے ساتھ ساتھ سب سے بڑا فائدہ دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہو گا

بشکریہ
وقاص گجر صاحب عثمان چیمہ صاحب

اینڈ دیسی کابینہ

image